کوئٹہ: جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی منظوری بلوچستان اسمبلی سے لی گئی جو قابل قبول نہیں۔ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ اس قانون سے صوبے کے وسائل پر عوام کے حقِ ملکیت کو خطرہ ہے، اور یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔
ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔