ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی، لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں تاہم جسٹس طارق محمود باجوہ کی مصروفیات کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستیں سوموار کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا، جوڑے کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا، اس سلسلے میں گرین ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں صنم جاوید کے ساتھ ان کے خاوند کو بھی حراست میں لیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صنم جاوید کی ضمانت کی ضمانت منظور کی جانب سے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔