شبھمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بھارت کے کپتان شبھمن گل نے شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنائے، جن میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں شامل ہیں۔ نوجوان بیٹر نے اس دوران سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا
ایوارڈ ملنے پر شبھمن گل نے کہاکہ وہ جیوری اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دلچسپ سیریز میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ سیزن میں اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی سی سی نے اس ایوارڈ کے لیے شبھمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو بھی نامزد کیا تھا۔ شبھمن گل یہ اعزاز 4 مرتبہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اور ان کے مطابق یہ کامیابی ان کے کیریئر اور بطور کپتان ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹاپ ٹی 20 بولر بن گئیں
ویمنز کیٹیگری میں پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز انگلینڈ کی بیٹر صوفیہ ڈنکلی کو ملا، جنہوں نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں 126 رنز اور چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 144 رنز اسکور کیے، اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹاپ اسکورر رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارتی کھلاڑی پلیئر آف دی منتھ شمبھن گل صوفیہ ڈنکلی وی نیوز ویمنز کیٹیگری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارتی کھلاڑی پلیئر ا ف دی منتھ شمبھن گل وی نیوز ویمنز کیٹیگری شبھمن گل دی منتھ کے لیے
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں سیریز اپنے نام کی تھی جس کے بعد سے وہ گرین شرٹس کے خلاف کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔
اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔