ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ
ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔
ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ورلڈ کپ میں بھی پہلے افغان کھلاڑی کی حیثیت سے سینچری اسکور کی تھی۔
ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
اس کے علاقہ افغان بیٹر اب تک چیمپیئنز ٹرافی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز انگلش بیٹر بین ڈکٹ کے پاس تھا جنہوں نے اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 166 رنز بنائے تھے۔
ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں بڑا اسکور بنانے والے ایشن بیٹرز میں لیجنڈ بھارتی بیٹر کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام
واضح رہے کہ کپل دیو نے 1983 کے ورلڈ کپ میں 175 رنز اسکور کیے تھے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر ساروو گنگولی کا ہے جنہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 183 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی ابراہیم زردان اعزاز افغان بیٹر انگلینڈ چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈ توڑ دیا شاندار اننگز کپل دیو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابراہیم زردان افغان بیٹر انگلینڈ چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈ توڑ دیا کپل دیو وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی ابراہیم زردان کی اننگز کے خلاف رنز کی
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔