انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل روہت شرما کا بڑا فیصلہ!
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔
بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے تیسٹ سے شروع کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔
اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
قومی ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔