لاہور:

محکمہ وائلڈ لائف کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیموں نے لاہور سمیت تین اضلاع خوشاب، بھکر اور لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 بٹیر اور 20 بھورے و کالے رنگ کے تیتر کے بچے برآمد کرلیے۔

کوٹ مومن سے بذریعہ ٹرانسپورٹ چھ تیتر کے بچوں کو لاہور منتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، برآمد شدہ پرندوں کو جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید کارروائیوں کے دوران نور پور تھل سے 8، بھکر سے 2 اور لیہ سے 4 تیتر کے بچے برآمد ہوئے جنہیں منی زو بھکر منتقل کر دیا گیا۔ خوشاب کی تحصیل نور پور تھل سے ایک ڈیلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بریڈنگ سیزن کے دوران جنگلی پرندوں کو نیٹنگ کے ذریعے پکڑ کر فروخت کرنے والے پوچرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صوبے کے تمام ریجنز میں غیر قانونی شکار اور خرید و فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت مریم اورنگزیب نے ان کارروائیوں کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف کے خلاف

پڑھیں:

ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے عوام کی زندگی متاثر ہوتی ہے: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سینئر منسٹر اور چیف سیکریٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بر وقت تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کےلیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور کہا کہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں۔ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار
  • موٹر و ے گینگ ریپ کیس ،سزائے موت کے قیدیوں کی سزاکیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی کو مقرر
  • پنجاب: محکمۂ جنگلات کی مختلف شہروں میں کارروائی، قیمتی پرندے برآمد
  • آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے
  • بھارت بھر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن، 400 افراد گرفتار
  • ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے عوام کی زندگی متاثر ہوتی ہے: مریم نواز
  • طوفانی بارشوں سے پنجاب میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ اتوار تک موسم کیسا رہے گا؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت
  • جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر اداکارہ کیخلاف تحقیقات شروع