کرکٹ کا عجیب واقعہ: انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم اسٹیڈیم تاخیر سے پہنچی، وجہ کیا تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔
انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔
جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔
یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے ہوا۔ شیڈول کے مطابق ٹاس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے طے تھا جبکہ میچ ایک بجے شروع ہونا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم اننگلینڈ ویسٹ انڈیز میچ میں تاخیر اوول اسٹیڈیم ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز تاخیر سے
پڑھیں:
انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر
انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔
ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔