آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ کی 165 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 351 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم، آسٹریلیا نے جوش انگلس کی شاندار سینچری کی بدولت 2 اوورز پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔بین ڈکٹ نے نہ صرف اپنی ٹیم کو اچھا ہدف فراہم کرنے میں مدد کی بلکہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی نیتھن ایسٹل اور زمبابوے کے اینڈی فلاور کے پاس تھا جنہوں نے بالترتیب 2004 اور 2002 میں ، 145 145 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
آسٹریلیا بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ٹریوس ہیڈ صرف 6 رنز بنانے کے بعد جوفرا آرچر کے ہاتھوں آٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ انگلینڈ یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا لیکن میتھیو شارٹ نے مارنس لبوشین کے ساتھ ملکر 95 رنز کی شراکت قائم کی، لبوشین 47 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوگئے۔میتھیو شارٹ نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ 63 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جوش انگلس اور الیکس کیری نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔
الیکس کیری نصف سینچری بنانے کے بعد آٹ ہوئے، وہ 69 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تاہم آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار جوش انگلس نے ادا کیا جو 86 گیندوں پر 120 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔گلین میکسوئل نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی وہ بھی ناٹ آٹ رہے، انگلینڈکی جانب سے مارک ووڈ، جوفرا آرچر، برائیڈن کارس، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ بیٹنگ
اس سے قبل، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ابتدائی 2 وکٹیں جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، اننگز کا آغاز کرنے والے فل سالٹ 10 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ جیمی اسمتھ بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بین ڈکٹ نے نہ صرف ون ڈے کیریئر کی تیسری سینچری مکمل کی بلکہ انہوں نے 150 رنز کا ہندسہ بھی عبور کیا، وہ 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔اس دوران ہیری بروکس 3، کپتان جوز بٹلر 23 ، لیام لیونگ اسٹون 14 اور برائیڈن کارس 8 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ جوفرا آرچر نے آخری لمحات میں 10 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے 3، ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے 2،2 جب کہ گلین میکسوئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس کے وقت گفتگو میں کہا کہ پچ کافی اچھی لگ رہی ہے اور ٹریننگ کے دوران کچھ ڈیو پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں ایلکس کیری کو شامل کیا گیا ہے۔انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیتتے تو شاید بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، تاہم کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اور میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تاریخ رقم کردی چیمپئنز ٹرافی ہدف حاصل کرکے بنانے کے بعد آسٹریلیا نے کا سب سے بڑا رنز بناکر کی اننگز آٹ ہوئے بین ڈکٹ رنز کی
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔