صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلمانوں کی سات املاک کی دیواروں کو گرافیٹی (چاکنگ یا کچھ لکھنا) سے گندا کیا گیا۔ ایسی باتیں لکھی گئیں، جن میں مسلمانوں کو بچوں سے زیادتی کرنیوالا قرار دیا گیا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انھوں نے برطانیہ نہ چھوڑا تو انھیں قتل کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ اور ویلز میں گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 12.

65 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گذشتہ سات برسوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس عرصہ کے دوران مسلمانوں کو جسمانی حملے، بدسلوکی، دھمکیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ ترین واقعات کے مطابق صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلمانوں کی سات املاک کی دیواروں کو گرافیٹی (چاکنگ یا کچھ لکھنا) سے گندا کیا گیا۔ ایسی باتیں لکھی گئیں، جن میں مسلمانوں کو بچوں سے زیادتی کرنے والا قرار دیا گیا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انھوں نے برطانیہ نہ چھوڑا تو انھیں قتل کر دیا جائے گا۔ یہ تمام واقعات 6 جنوری سے 23 جنوری کے درمیان پیش آئے، جن مساجد کو نشانہ بنایا گیا، ان میں ویسٹ ناروڈ مسجد، تھارٹن ہیلتھ اسلامک سینٹر، ساوتھ ناروڈ اسلامی سینٹر کرائیڈن اور اسٹریٹفورڈ مسجد نیو ہیم بھی شامل تھیں۔

اس کے علاوہ نور السلام پرائمری اسکول کو بھی نہیں بخشا گیا، میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی املاک کی دیواروں پر نازیبا باتیں لکھنے کو نفرت انگیز جرائم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انچارج لندن پولیسنگ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جان سیویل نے کہا ہے کہ ان نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے مسلمانوں کی تشویش کا احساس ہے اور پولیس کی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن کی شاہراہوں پر نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے اور پولیس اس بات کا جائزہ بھی لے رہی ہے کہ کیا ان واقعات کے درمیان کوئی لنک ہے۔ جان سیویل نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران مسلمانوں نفرت انگیز جرائم مسلمانوں کی

پڑھیں:

پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔

آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

راولپنڈی میں مکان کرایہ پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
  • ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 3757 پوائنٹس کا اضافہ