بھارت کیخلاف جیمی اسمتھ کی شاندار سنچری، انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔
برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔
یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔
بھارت کے 587 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 407 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس میں جیمی اسمتھ اور ہیری بروک (158 رنز) نمایاں رہے۔
کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 64 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 244 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیمی اسمتھ
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ میں بھی شرکت کی، اس کا مقصد میچ فٹنس کا حصول اور مختلف حالات میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، بیٹرز اور بولرز کو الگ الگ اہداف دیکر کارکردگی پر کڑی نظر رکھی گئی۔
عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، قومی کھلاڑیوں نے نہ صرف بیٹنگ اور بولنگ پر محنت کی بلکہ فیلڈنگ سیشن میں بھی خصوصی توجہ دی گئی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ سے سیریز کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ دبائو کے ماحول میں بہتر کھیل پیش کر سکیں۔
سنیاریو بیسڈ میچ کے حوالے سے کوچنگ اسٹاف نے کہا کہ ایسے مقابلے ذہنی طور پر تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، پریکٹس میچز کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 8 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا، کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ، فٹنس ڈرلز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔