انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے کامران اکمل کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنا کر نہ صرف ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا بلکہ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا 19 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
24 سالہ اسمتھ نے ایجبسٹن میں بھارت کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے دن بیٹنگ کا آغاز 7ویں نمبر پر کیا، اور بھارتی باؤلنگ اٹیک پر بھرپور حملہ کرتے ہوئے محض 80 گیندوں پر اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری مکمل کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ رویندرا جڈیجا کی گیند پر چوکا لگا کر انجام دیا۔ جیمی اسمتھ کی سینچری انگلینڈ کی تاریخ کی مشترکہ طور پر تیسری تیز ترین ٹیسٹ سینچری بھی ہے۔
یہ سینچری بھارت کے خلاف کسی انگلش بیٹر کی تیز ترین ٹیسٹ سینچری ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے کامران اکمل کے پاس تھا، جنہوں نے جنوری 2006 میں لاہور میں 81 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں سینچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی
میچ کی صورتِحالاس خبر کے فائل ہونے تک، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 75 اوورز میں 355 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ شاندار واپسی کی، جبکہ بھارت کی پہلی اننگز کا مجموعہ 587 رنز تھا۔ انگلینڈ اب بھی 232 رنز کے خسارے میں ہے۔
جیمی اسمتھ اور ہیری بروک دونوں سینچریاں بنا چکے ہیں، جبکہ اننگز کا آغاز انگلینڈ کے لیے انتہائی مایوس کن رہا۔ بین ڈکٹ، زیک کراؤلی اور اولی پوپ صرف 25 کے مجموعے پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ کپتان بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کو 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، اور جیمی اسمتھ کی جارحانہ سینچری نے نہ صرف میچ میں جان ڈال دی بلکہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹرز کی تاریخ میں ان کا نام نمایاں کر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلش بیٹر بروک بھارت انگلینڈ ٹیسٹ بین اسٹوکس تیز ترین سینچری جیمی اسمتھ کامران اکمل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلش بیٹر بروک بھارت انگلینڈ ٹیسٹ بین اسٹوکس تیز ترین سینچری جیمی اسمتھ کامران اکمل بھارت کے خلاف کامران اکمل جیمی اسمتھ انگلینڈ کے تیز ترین
پڑھیں:
جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا، کیشو مہاراج سیریز سے باہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارے: جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن معرکے سے قبل ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا، جب عبوری کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج گروئن انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کرتے ہوئے بائیں گروئن میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد طبی معائنے کی غرض سے وہ فوری طور پر جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیشو مہاراج کی انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ وطن واپسی پر لیا جائے گا، مہاراج کی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قیادت سونپ دی گئی ہے، جو اتوار سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کی ٹیم انتظامیہ نے سینیورن متھوسامی کو اسکواڈ میں کیشو مہاراج کے متبادل کے طور پر شامل کر لیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے سیریز کے درمیان تیز گیند باز لنگی نگیدی کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ اقدام ان نوجوان فاسٹ بولرز کو مزید مواقع دینے کے لیے کیا گیا ہے، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئنز اسپورٹس کلب میں 328 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔