چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی 2025 میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہیں۔
میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ اس لیے بھی اہم کے کہ دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والا گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا
انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیمیئنز ٹرافی 2025.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمیئنز ٹرافی 2025
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 13 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان میں مدِ مقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد