قومی ٹیم کے سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے خود کوچ بننے کے لیے میرے اور گیری کے خلاف مہم چلائی، لگاتار تبدیلیوں پر ان کا بات کرنا مذاق سے کم نہیں۔ جیسن گلیسپی کو اپریل 2024 میں ریڈبال کا ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے آٹھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق کوچ کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دو میچ کھیلے لیکن دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو 19 فروری کو پہلے میچ میں ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست ہوئی اور دبئی میں روایتی حریف بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور 242 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرسکی کیونکہ بنگلادیش کے خلاف آخری میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جیسن گلیسپی عاقب جاوید

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ  کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم  ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ  کیا گیاہے۔

 سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘، پاکستان کے انڈیا کے خلاف اقدامات پر صارفین کے تبصرے
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
  • پی سی بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا