اسلام آباد : جنگلی سور کو پکڑ کر گاڑی میں لے جانے کے الزام میں نامعلوم چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ای سیون میں جنگلی سور کو پکڑ کر گاڑی میں لے جانے کے الزام میں نامعلوم چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔یہ مقدمہ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ 2024 کی سیکشن 16 کے تحت درج کیا گیا ہے، جو جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور انہیں نجی قید میں رکھنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب حالیہ دنوں میں اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے ملحقہ سیکٹرز سے ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی شہری جنگلی سور سمیت دیگر جانوروں جیسے کتے اور بندر کو گاڑیوں میں ڈال کر لے جا رہے ہیں۔مدعیہ کی درخواست پر پولیس نے وائلڈ لائف ایکٹ کی سیکشن 16 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جس میں دو کرولا گاڑیوں کا بھی ذکر ہے۔مقدمے میں نامعلوم چینی شہری کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ ویڈیو بطور ثبوت پولیس کو فراہم کی جائے گی۔

مقدمے میں مدعیہ عائشہ خان نے پولیس کو بتایا کہ 20 ستمبر کو صبح تقریبا 10 بجے انہوں نے سیکٹر ای-سیون میں دو کرولا گاڑیوں میں سوار چینی شہریوں کو ایک جنگلی سور پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے ہوئے دیکھا۔ان کے مطابق انہوں نے ملزموں کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ زبردستی جنگلی سور کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔عائشہ خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے یہ مقدمہ وائلڈ لائف حکام کی مدعیت میں درج ہونا چاہیے تھا، مگر انہوں نے اس سلسلے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے اس کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار، عدالت کا نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں نامعلوم چینی شہری جنگلی سور کو اسلام آباد ایف آئی آر

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو