اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لندن:
انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث اس سال زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔
اولی اسٹون نے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے اور انہیں 14 ہفتے کی بحالی درکار ہوگی۔
اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ کسی میچ میں شامل نہ ہو سکے۔
گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ناٹنگھم شائر کی پری سیزن ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد مزید اسکینز کے نتیجے میں سرجری کی ضرورت پیش آئی۔
اس انجری کے باعث اسٹون 22 مئی سے ٹرینٹ برج میں زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ اور بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز سے محروم رہیں گے تاہم وہ اگست میں لندن اسپرٹ کی جانب سے دی ہنڈریڈ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔
یہ اسٹون کے کیریئر میں ایک اور دھچکہ ہے جو گزشتہ سال تین سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے تھے۔ انہوں نے 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا لیکن مسلسل کمر کی چوٹوں کے باعث اگلے تین سال میں صرف دو ٹیسٹ میچز (نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف 2021 میں) اور 11 محدود اوورز کے میچز کھیل سکے۔
اسٹون کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اپ دباؤ میں آچکی ہے۔ مارک وُڈ پہلے ہی گھٹنے کی سرجری کے باعث چار ماہ کے لیے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھی بریڈن کارس پیر کی انجری سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس بھی ہیمسٹرنگ سرجری کے بعد بحالی کے عمل میں ہیں اور زمبابوے کے خلاف دستیابی کے لیے کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھٹنے کی کے خلاف کے باعث کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔