قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ملازمت کے تحفظ یا مناسب اجرت کے بغیر برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقل ملازمت دی جائے۔ مظاہرین میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارا اپنا ذریعہ معاش غیر یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کی اپیلوں کے باوجود ہم حکومتی بے عملی سے مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کو وسیع کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔