سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے۔
شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
مزیدپڑھیں:متعدد بار فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہوئی، گلوکارہ شبنم مجید
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاہی پروٹوکول، ٹرمپ جیسا استقبال
اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران غیر معمولی اور اعلیٰ ترین سطح کا شاہی پروٹوکول دیا گیا۔
سعودی حکام کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال کے لیے روایتی ریڈ کارپٹ کی بجائے جامنی کارپٹ بچھایا گیا جو کہ صرف انتہائی اہم مہمانوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جامنی کارپٹ پروٹوکول صرف اُن عالمی رہنماؤں کو دیا جاتا ہے جنہیں مملکت غیر معمولی اہمیت دیتی ہے۔
ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا پروٹوکول دیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر اعلیٰ سعودی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔