فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور، دو ملزمان عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، جب کہ دو دیگر ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالتی فیصلے کے فوراً بعد امتیاز احمد اور فیصل کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ احاطہ عدالت میں موجود پولیس اہلکار دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ نادیہ حسین نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دائر کی تھی، جو عدالت نے منظور کر لی۔ دوسری جانب ملزمان امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔
اس سے قبل عدالت نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہوا اور پانی سے پیٹرول بنانے والی مشین تیار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نادیہ حسین ضمانت کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔