سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی دارِ فانی سے کوچ کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ایوانِ شاہی کی جانب سے سرکاری طور پر کی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
ایوانِ شاہی نے مرحوم شہزادہ کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔