WE News:
2025-09-19@01:11:24 GMT

سعودی عرب کی جانب سے نئے عمرہ سیزن کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

سعودی عرب کی جانب سے نئے عمرہ سیزن کا اعلان

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ہجری سال 1447 کے نئے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل آج 11 جون 2025 سے شروع ہو گیا ہے، جسے ’نسُک‘ ایپ کے ذریعے آسان بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عمرہ اجازت نامے کا حصول، رہائش اور نقل و حمل کی سہولتوں میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ اس عمل کا مقصد نہ صرف عمرہ کے زائرین کے لیے سہل اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے بلکہ سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کے شعبے کو بھی مستحکم بنانا ہے۔

سعودی انتظامیہ نے پہلے ہی سے تکنیکی و عملی طور پر اس سیزن کی تیاری شروع کر دی تھی اور مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے لازمی پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ عمرہ زائرین کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

اس حوالے سے حکومت نے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل آگاہی مہمات چلانے کے ارادے کا اعلان کیا ہے، جس سے زائرین کو صحت، حفاظت، سہولت اور رہنمائی سے متعلق افہام و تفہیم میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ رواں برس حج سیزن جو 9 جون 2025 کو مکمل ہوا، میں دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی تھی، اور بہتر انتظام کاری کی وجہ سے یہ حج تمام پہلوؤں سے کامیاب رہا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج حج سیزن عمرہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی اس مجرمانہ روش کو مزید تقویت دے رہی ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بنیادی انسانی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی اس پالیسی کے تسلسل سے غزہ کے عوام اور باسیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین، قتل و غارت، بھوک اور جبری ہجرت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر فیصلے کیے جائیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور اسرائیلی قابض افواج کو عالمی قوانین کا پابند بنانا ناگزیر ہے، تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے اور اجتماعی نسل کشی و جبری ہجرت جیسے مظالم کا خاتمہ یقینی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجتماعی نسل کشی اسرائیل اسرائیلی افواج سعودی عرب غزہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی