عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اویس کیانی: عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
3 روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں و ویسٹ کو اٹھا گیا، ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا۔
عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن پر شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے، اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ جنہوں نے صفائی کے حوالے سے فیلڈ ٹیموں سے پورا تعاون کیا۔ افسران سے لے کر ملازمین تک سب نے ایک ٹیم بن کر ڈلیور کیا۔
محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا
سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن، اسلام آباد پولیس، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے شبانہ روز کام کیا، تمام محکموں نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا اور ادارہ جاتی تفریق سے ہٹ کر صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے مؤثر مانیٹرنگ پر سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد شہر کو اپنا سمجھ کر اس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے، اسلام آباد کو ہم سب نے مل کر بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ڈی جی سیف سٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔