بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کے ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے، تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس پورے پاکستان کے لیے بند کیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر اسپیس گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا
پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی مقرر کرنے کی تجویز ہے. ایف بی آر کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کیلئے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیاہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر11 ہزار800 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرسکے گا۔عدالتوں میں ٹیکس کیسز سے500 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ٹیکس کیسزمیں ریکوری نہ ہوئی تو 12 ہزار 334 ارب کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ ٹیکس کیسز میں ریکوری نہ ہونے کی صورت میں نظرثانی ہدف کا شارٹ فال ہوگا. ٹیکس کیسز میں ناکامی سے نظرثانی ٹارگٹ میں 500 ارب کا شارٹ فال ہوگا. ایف بی آر کا نظرثانی شدہ ہدف سے قبل 12 ہزار 970 ارب روپے تھا۔