Jasarat News:
2025-09-26@16:31:07 GMT

امریکا کا بھارت کی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا نے بھارت پر معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے ادویات سمیت متعدد اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے کچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے، جبکہ سب سے بڑا اقدام بھارت سے درآمد ہونے والی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا کیونکہ امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارتی کمپنیوں سے فراہم کی جاتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں نمایاں سرد مہری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سے قبل بھی امریکا نے بھارت سے آنے والی متعدد اشیا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کر رکھا ہے، جس کے باعث بھارتی برآمدات دباؤ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر اپنے کوٹ پر رافیل طیارے کا بیج لگا کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طنزیہ انداز میں ٹرول کیا۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے بھارت پر طنزیہ تنقید کی اور رافیل طیارے کا پن لگا کر مودی حکومت پر براہِ راست چوٹ کی۔ اس طرزِ عمل نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں خاصی ہلچل مچا دی۔

ٹرمپ کا یہ جارحانہ انداز اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ صرف روایتی سفارتی بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ محاذ آرائی کے ذریعے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمتِ عملی اپنا رہے ہیں۔

دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصد ٹیرف

پڑھیں:

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کا منصوبہ امریکی قانون کی شرائط پوری کرتا ہے۔ اس قانون کے مطابق، اگر ایپ کے چینی مالکان اپنی ملکیت فروخت نہ کرتے تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جاتی۔

نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق، نئی امریکی کمپنی کی مالیت قریباً 14 ارب ڈالر ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے قانون کے نفاذ کو 16 دسمبر تک مؤخر کر دیا ہے تاکہ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثوں کو عالمی پلیٹ فارم سے علیحدہ کیا جا سکے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شامل کیا جا سکے اور اس منصوبے کے لیے چینی حکومت کی منظوری بھی حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

وینس نے کہا کہ چینی جانب سے کچھ مزاحمت ضرور تھی لیکن ہمارا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایپ کو چلتے رہنے دیا جائے اور امریکی صارفین کے ڈیٹا کو قانون کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے صدر شی جن پنگ سے بات کی، انہیں بتایا کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا آگے بڑھیں۔ چینی سفارتخانہ واشنگٹن نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹک ٹاک کے امریکا میں 17 کروڑ صارفین ہیں اور صدر ٹرمپ نے اس ایپ کو گزشتہ سال اپنی دوبارہ کامیابی میں مددگار قرار دیا تھا۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ پر 1 کروڑ 50 لاکھ فالورز موجود ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی گزشتہ ماہ اپنا باضابطہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ کمپنی مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہوگی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مائیکل ڈیل، روپرٹ مرڈوک اور 4 سے 5 عالمی سطح کے سرمایہ کار اس معاہدے کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب ریپبلکن ارکانِ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے چین سے مکمل علیحدگی ہو۔ جب تک تفصیلات طے نہیں ہوتیں، یہ ضروری ہے کہ یہ معاہدہ امریکی صارفین کو چین سے منسلک گروپوں کے اثر و رسوخ اور نگرانی سے محفوظ رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹک ٹاک چائنا چین صدر ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا بھارت پر معاشی دباؤ، فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان
  • بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ ٹرمپ نے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • تلہار ،زرعی ادویات کمپنی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت، 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے بڑا دھچکا
  • امریکی ٹیرف سے انڈیا کو کتنا نقصان پہنچا؟ ششی تھرور نے بتا دیا
  • امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف47 کی تیاری شروع کردی