بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغ دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے، بھارت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللّٰہ پر حملہ کیا گیا ہے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد میں حملہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا ہے،
پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں ہیں، یہ شرمناک حملہ بھارتی ایئر اسپیس سے کیا گیا، بھارتی ہماری ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکے۔
بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا ہے، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا ہے،
بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔
بھارت کا 9 مقامات پر حملے کا دعویٰبھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کی ہے اور اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا ہے۔
ایئر اسپیس کو بند کردیا گیاایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کا کہنا ہے کہ ر کا کہنا ہے ایئر اسپیس بھارت نے حملہ کیا کیا گیا کیا ہے گیا ہے
پڑھیں:
معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشتگردی بھی سعودی عرب پر حملہ: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ حملے کا جواب ویسا ہی دیں گے جیسا معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حق دفاع استعمال کیا گیا۔