ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں روڈ حادثات کے روک تھام، ریڈ لائن بی آر ٹی ،، یلولائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام، موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی )سینٹرز کے قیام، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، یلولائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
سی او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں اہم پیش رفت سے متعلق اجلاس کو آگہی دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے 5 میں سے 4 مقامات پر تعمیرات کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایک مقام پر مزید بات چیت جاری ہے۔
اجلاس میں بایو گیس پلانٹ اور بی آر ٹی منصوبے کے ڈیپوز کے ڈیزائن اور تعمیرات میں ہونے والی پیش رفت، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام کمرشل گاڑیوں کا لازمی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟
اجلاس میں عید الفطر کے موقع اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت ہدایات جاری کیں کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات دیتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی تعمیراتی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کو ہدایت دی کہ عیدالفطر کے بعد تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت شرجیل میمن کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریڈ لائن بی ا ر ٹی سندھ حکومت شرجیل میمن کراچی وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی اجلاس میں پیش رفت
پڑھیں:
ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے افسران مبینہ طور پر اس گھناؤنے کھیل میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 88 بلاک A، اسٹریٹ نمبر 4 پر بیسمنٹ، گراؤنڈ اور 2 منزلہ کمرشل فلیٹ و پورشنز کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تعمیرات کسی بھی قسم کی باضابطہ اپروول کے بغیر ہو رہی ہیں اور ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لے کر اس غیر قانونی منصوبے کو آگے بڑھنے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کا ایک منظم سسٹم بنا دیا گیا ہے، جہاں پوسٹنگ کے ذریعے من پسند افسران تعینات کرکے بھاری نذرانے کے عوض تعمیرات کی اجازت دی جارہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو کی جانب سے کوئی واضح کارروائی سامنے نہیں آئی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین کرپشن اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس مافیا کو نہ روکا گیا تو نہ صرف علاقے کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگا بلکہ کراچی میں تعمیراتی قوانین کا مذاق اڑتا رہے گا۔