بوئنگ نے 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوی ایشن کمپنی بوئنگ نے اپنے موجودہ ماڈل 737 میکس کی جگہ لینے کے لیے ایک نیا تنگ باڈی اور سنگل آئسل طیارہ تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔ یہ بات وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیا ماڈل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی تیاری کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری درکار ہوگی۔بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ نے کمپنی کے کمرشل ایئرکرافٹ بزنس کے لیے ایک نئے پروڈکٹ چیف کو تعینات کیا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔