سول ایوی ایشن کی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کیلیے ائیرلائنز کو ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔
سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر کوریڈور بند ہو جائے گا۔ یہ کوریڈور 17 سے 19 فروری تک دوپہر 2:30 بجے سے 3:00 بجے تک ریہرسل اور فلائی پاسٹ کے لیے مصروف رہیں گے۔ ائیرلائنز کو اس مدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ائیر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ائیرلائنز کو کے دوران
پڑھیں:
پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس(KS&EW) میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ(PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ(PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا، اور پاک بحریہ کی خود انحصاری کی پالیسی کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے وزارتِ دفاعی پیداوار کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس منصوبے میں مسلسل تعاون فراہم کیا۔ مہمانِ خصوصی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نئی تیار کردہ گن بوٹ مختلف نوعیت کی بحری سیکیورٹی امور سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس کی پروڈکشن پر بھی غور کر رہی ہے۔ یہ عمل نہ صرف خود انحصاری کی پالیسی کو تقویت دے گا بلکہ KS&EW کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔لائونچنگ کی تقریب میں پاک بحریہ کے اعلی حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار, کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔