فلائی جناح اور ایئر عربیہ کے ایوی ایشن ٹریننگ وینچر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فلائی جناح سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایئر عربیہ اکیڈمی ایل ایل سی کے درمیان فلائی جناح ٹی 3 فلائٹ اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کے مشترکہ منصوبے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائی ناس کا کراچی سے مدینہ تک براہ راست پرواز چلانے کا اعلان
نیا ادارہ پاکستان میں ایوی ایشن ٹریننگ سروسز فراہم کرے گا جو ملک کے ایوی ایشن ایجوکیشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرے گا۔
کمیشن نے پیر کو مسابقت (انضمام کنٹرول) ریگولیشنز، 2016 کے تحت دونوں جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی انضمام سے قبل کی درخواست کا جائزہ لیا۔
معاہدے کے مطابق دونوں فریقین تربیتی ادارے کے قیام کے لیے نئی کمپنی میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کریں گے۔
مسابقتی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ یہ لین دین اجتماعی نوعیت کا ہے جس میں فریقین کے مابین افقی اوورلیپ نہیں ہے۔
مزید پڑحیے: نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟
فلائی جناح کمرشل ایئر لائن سروسز میں کام کرتی ہے جبکہ ایئر عربیہ اکیڈمی متحدہ عرب امارات میں ایوی ایشن ٹریننگ میں مصروف ہے۔
یہ جوائنٹ وینچر ایک مکمل طور پر کام کرنے والا ادارہ ہونے کے ناطے آزادانہ طور پر کام کرے گا اور پاکستان میں ایوی ایشن ٹریننگ سروسز کی دستیابی اور معیار میں اضافہ کرے گا۔
سی سی پی کے جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اس لین دین سے مسابقت میں خاطر خواہ کمی یا متعلقہ مارکیٹ میں غالب پوزیشن پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ لہذا انضمام کو ایکٹ کی دفعہ 31 (1) (ڈی) (آئی) کے تحت مجاز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھں: فلائی دبئی نے اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ پروازوں کا آغاز کردیا
توقع ہے کہ یہ تعاون تکنیکی تربیت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے اور ہنر مندی کی ترقی کے مواقع پیدا کرکے ہوابازی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر عربیہ اکیڈمی فلائی جناح فلائی جناح ٹی 3 فلائٹ اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ مسابقتی کمیشن آف پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلائی جناح مسابقتی کمیشن آف پاکستان ایوی ایشن ٹریننگ فلائی جناح ایئر عربیہ کے لیے کرے گا
پڑھیں:
خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل ہیں۔
مشترکہ کمیٹی میں پراسیکیوشن کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرجنوبی اسد اللہ میتلو، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی اور ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ علی حسن شامل ہیں۔
کمیٹی کا مقصد تحقیقات کی شفافیت کو یقینی بنانا ، مقدمے کی پیش رفت کا تجزیہ کرنا اور قانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن میں مدد فراہم کرنا ہے۔