سی اے اے کے سکیورٹی افسران بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پی سی اے اے سیفٹی انسپکٹرز کیلئے فرانس اور کوریا میں ماسٹرز پروگرام اور ٹریننگ کے مواقع بھی حالیہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن سکیورٹی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یو کے ڈی ایف ٹی کے تعاون سے پاکستان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی، جس کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے ہیں۔ آئی سی اے او کے تربیت یافتہ یو کے ڈی ایف ٹی انسٹرکٹرز نے پاکستان میں سکیورٹی افسران کو تربیت دی، پاکستان کو پہلے ہی ایوی ایشن سکیورٹی میں برصغیر میں سبقت حاصل ہے، جس میں نئی تربیت سے مزید بہتری آئے گی۔ فرانس اور کوریا کی سی اے اے کے تعاون سے پاکستانی افسران کو بین الاقوامی اداروں میں تعلیم کے مواقع مل گئے، وزیر اور سیکرٹری دفاع کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ریگولیٹری مہارت میں اضافہ جلد مکمل ہوگا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان عالمی ایوی ایشن تنظیموں میں ایک مضبوط اور مؤثر آواز بننے کے قریب ہے، پی سی اے اے سیفٹی انسپکٹرز کیلئے فرانس اور کوریا میں ماسٹرز پروگرام اور ٹریننگ کے مواقع بھی حالیہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل کو شمالی کوریا کی فوج نے بحرِ جاپان کی طرف فائر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی امریکی حریف شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر (بحرِ جاپان) کی سمت ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل کو شمالی کوریا کی فوج نے بحرِ جاپان کی طرف فائر کیا۔ خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق، جاپانی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (EEZ) سے باہر جا کر گر گیا۔ یہ تجربہ اس وقت ہوا ہے جب جون میں لی جے میونگ کے جنوبی کوریا کا صدر بننے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر سال 2025 میں آٹھواں بیلسٹک تجربہ شمار کیا جا رہا ہے۔