ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔
اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔
سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کا پلان کر رہا ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے فرنچائز سے میٹنگز کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کےلیے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے ڈیوڈ وارنر بقیہ میچز
پڑھیں:
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔
فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا "جھوٹی خبریں" پھیلانے لگا
جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بقیہ میچز مکمل کروانے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان
تاہم انتظامیہ کی جانب سے حتمی طور پر کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: "غیر ملکی کھلاڑیوں کو روکا جائے" پی ایس ایل انتظامیہ پھر متحرک
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔
اسکے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز کھیلے جانے ہیں۔