چین کی جانب سے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی سخت مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کے جزیرے دیاؤیو   کی فضائی حدود میں دراندازی پر، چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر  اکیرا یوکوجی کو  شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور جاپانی فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔ 3 مئی کو جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ نے جاپانی نائب وزیر خارجہ کینہیرو فناکوشی کو اس حالیہ دراندازی پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

3 مئی کو چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے اطلاع دی کہ اسی دن  ایک جاپانی سویلین طیارہ صبح 11 بج کر 19 منٹ پر دیاؤیو داؤ جزائر کے اوپر غیر قانونی طور پر چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ان فضائی حدود سے واپس نکل گیا ، اس دوران  چینی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز دیاؤیو  داؤ جزائر کے پانیوں میں معمول کی گشت پر تھا۔ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فوری طور پر قانون کے مطابق اس کے خلاف کنٹرول کے ضروری اقدامات کیے ، اور اسے واپس جانے کے لئے وارننگ دی۔ دیاؤیو داؤ اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ہم جاپانی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیاں روک دے۔

چائنا کوسٹ گارڈ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دیاؤیو داؤ  جزائر کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی عالمی ادارہ صحت  عالمی فنڈنگ میں بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی فضائی حدود میں چین کی

پڑھیں:

جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
  • سوئس ائر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب