لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے پاکستان‘ بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیدیا۔مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔شہیر آفریدی نے اب تک 18 مقابلے لڑے، 16 میں کامیاب رہے ، ایک ہارا اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے، بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی باکسر بھارتی باکسر شہیر ا فریدی بھارتی حریف نے بھارتی

پڑھیں:

23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے

بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،

بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔

ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...

انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش
  • چونڈہ کا میدان، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان
  • انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
  • ایچ پی وی ویکسین: پاکستانی معاشرے میں ضرورت
  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • کرکٹ: مصافحہ نہ کرنے کا تنازعے پر پاکستانی موقف کی جیت؟
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز