جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی ،سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے،سارہ خان پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، پھر ہاتھ نہ ملایا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بورڈ پر سجائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز رن آئوٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ پر 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ شبمن گل نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ 106 کے مجموعے پر پاکستان کو دوسری وکٹ کپتان سوریا کمار یادیو کی ملی، جو بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے۔ ابھیشیک شرما نے39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنجو سیمسن 13 رنز پر بولڈ ہو گئے۔ حارث رئوف نے 2، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے۔ پاکستان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا کیخلاف کل کھیلے گا۔ میچ کے ٹاس کیلئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا میدان میں اترے تھے، بھارتی کپتان سوریا کماریا دیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے بعد روایتی طور پر ہاتھ نہیں ملایا، میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ نے ہی انجام دئیے۔ سوریا کمار یادو ٹاس جیتنے کے بعد روی شاستری سے فیصلے اور سکواڈ سے متعلق گفتگو کر کے منظر نامہ سے چلے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان، بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔