پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلن کے کلو نٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ کے باوجود ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل
آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
فاطمہ ثنا کی تباہ کن بولنگفاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی ان سوئنگ گیند پر آئرلینڈ کی کپتان گیبی لوئس کی وکٹ گرنا اہم لمحہ تھا۔ دیگر نمایاں بولرز میں سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ شامل تھیں جنہوں نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہیہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنر منیبہ علی صرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئیں جبکہ گل فیروزہ بھی جلد پویلین لوٹ گئیں۔ سدرہ امین اور عالیہ ریاض کی جوڑی نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی، مگر دونوں نرم شاٹس پر آؤٹ ہو گئیں جس سے ٹیم دباؤ میں آ گئی۔
مزید پڑھیے: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا
ڈیبیوٹنٹ ایمان فاطمہ اور نتالیا پرویز نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 50 رنز کا سنگ میل عبور کیا، تاہم ایمان ایک بدقسمت رن آؤٹ کا شکار بن گئیں۔ نتالیا نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، مگر وہ بھی پرینڈرگاسٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔
کپتان فاطمہ ثنا نے جارحانہ آغاز کیا مگر متنازعہ کیچ پر آؤٹ قرار پائیں اور DRS نہ ہونے کے باعث فیصلے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ رامین شمیم نے آخر تک مزاحمت کی، مگر پاکستان مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا۔
یہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5ویں باہمی ٹی20 سیریز ہے جس میں اب تک 2،2 سیریز پاکستان اور آئرلینڈ کے نام رہی ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر پاکستان کو آئرلینڈ پر 15-4 کی واضح برتری حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمن بمقابلہ آئرلینڈ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ویمن بمقابلہ ا ئرلینڈ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا پاکستان ویمن آئرلینڈ کے کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران دو ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں بھی ذخیرہ کر رکھا تھا تاکہ رات کے وقت گیس پروفائلنگ کے دوران بھی جنریٹر کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جا سکے۔ کارروائی میں معلوم ہوا کہ مجموعی کنیکٹڈ لوڈ 188 کیوبک فٹ فی گھنٹہ تھا۔
حکام کے مطابق، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ان سے واجب الادا گیس چوری کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔