جشن آزادی پر ’’معرکہ حق‘‘ فتح کے تناظر میں منائیں گے: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق میں فتح کے تناظر میں منائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم سے 14 اگست تک آزادی کا بھرپور جشن ہوگا، اس سال جشن آزادی کا تھیم ’’معرکہ حق‘‘ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں شکست کا جشن بھی منایا جائےگا، کراچی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب نیشنل سٹیڈیم میں کنسرٹ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔