کراچی:

آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی۔

مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 24 درجے بہتری حاصل کرکے 30 ویں، صائم ایوب 25 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں اور صاحبزادہ فرحان 34 درجے بہتری کے ساتھ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

کپتان سلمان علی آغا 15 درجے بہتری کے ساتھ 76 ویں اور تجربہ کار بیٹر فخر زمان 3 درجے ترقی کے ساتھ 78 ویں نمبر پر آ گئے۔

دوسری جانب سینیئر کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان جو 2024 سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ایکشن میں نہیں رہے، تین تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث جو دورہ ویسٹ انڈیز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، 21 درجے نیچے جا کر 86 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے ابھیشک شرما بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا ٹاپ 20 میں نام شامل نہیں۔ فاسٹ بولر حارث رؤف بدستور 26 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ عباس آفریدی تین درجے نیچے جا کر 27 ویں پوزیشن پر آ گئے۔

لیفٹ آرم اسپنر صفیان مقیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 69 درجے ترقی کی اور 34 ویں نمبر پر آ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے آ کر 36ویں اور محمد نواز 51 درجے بہتری کے بعد 56ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ابرار احمد 9 درجے نیچے جا کر 60ویں اور ٹی20 نائب کپتان شاداب خان 5 درجے تنزلی کے بعد 72ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے اکھیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں صائم ایوب نے 70 درجے چھلانگ لگا کر 24ویں پوزیشن حاصل کی۔

محمد نواز 13 درجے بہتری کے ساتھ 36ویں، جبکہ عباس آفریدی 4 درجے نیچے آ کر 56ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ افتخار احمد 6 درجے تنزلی کے بعد 70ویں اور فہیم اشرف 5 درجے ترقی کے بعد 77ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپیندرا سنگھ ایری دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ:

بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور پراسِدھ کرشنا نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں اپنی کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے مین آف دی میچ محمد سراج نے 12 درجے ترقی کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب پراسِدھ کرشنا 25 درجے بہتری کے ساتھ 59ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، یہ دونوں بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں اب تک کی بلند ترین پوزیشن ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن پہلی بار ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہوئے ہیں جبکہ جوش ٹنگ 14 درجے بہتری کے بعد 46ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اوول ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال نے بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ پہلی بار ٹاپ 5 بیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 792 ہو گئے ہیں۔ اس وقت ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ سیریز کے اثرات بھی تازہ رینکنگ میں نظر آئے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل چار درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں داخل ہو گئے ہیں۔

فاسٹ بولر میٹ ہنری تین درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے جو ان کے کیریئر کی بہترین پوزیشن ہے۔ میٹ ہنری نے اپ0نی شاندار کارکردگی سے بولاوایو میں نیوزی لینڈ کی بڑی فتح کی بنیاد رکھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درجے بہتری کے ساتھ نمبر پر موجود ہیں ویں نمبر پر آ گئے شاندار کارکردگی ویں پوزیشن پر آ درجے ترقی کے پر آ گئے ہیں نیوزی لینڈ انگلینڈ کے درجے نیچے فاسٹ بولر بھارت کے تین درجے ویں اور لینڈ کے کے بعد

پڑھیں:

بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ گھڑ سواری کے دیگر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تقریب کے شاندار اور منظم انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل انسان میں برداشت، نظم و ضبط اور اجتماعی سوچ پیدا کرتے ہیں، اور یہی خصوصیات ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شندور پولو فیسٹیول: فلک بوس میدان میں روایت، جرأت اور ثقافت کی جیت

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیاکہ حکومت ہر ضلع میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور کہا کہ ایک صحت مند اور باشعور نوجوان ہی ایک روشن بلوچستان کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انعامات تقسیم بلوچستان کانسٹیبلری پاک فوج پولو میچ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری، حسن نواز اور صائم ایوب کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
  • بھارت کے فاسٹ باؤلرز کی شاندار کارکردگی، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ
  • سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں  منائی گئی
  • دی ہنڈریڈ لیگ: محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کیساتھ معاہدہ
  • انگلینڈ کیخلاف 5ویں ٹیسٹ میں فتح؛ بھارت کو بڑی کامیابی مل گئی
  • بنوں جیل کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
  • بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بلندی سے لگائی چھلانگ
  • سنٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا