کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ جو 11سال پہلے55کروڑ روپے کا تھا اب اس کی مالیت چھ ارب روپے ہے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کو قانون اور جغرافیہ تک محدود رکھا جائے گا تو مخالفت اٹھے گی۔ سندھ حکومت نے نمبر پلیٹ پر لا کر ثقافت کا تماشا بنا کر غلطی کی ہے۔ نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ 6 ارب روپے کا ہو گیا ہے۔ یہ پیسہ کراچی کے عوام کی جیبوں سے جا رہا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سے دیہی شہری تقسیم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے احساس محرومی نفرت میں بدل رہا ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اس میں ملوث ہیں۔

جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ ہم نے نیب سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وطن کا تشخص بیچنے والے افسران کونوکریوں سے فارغ کیا جائےجبکہ جرمانے کی صورت میں جعلی ڈومیسائل جاری کرنے والوں سے رقم وصول کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے منصوبے صرف ورلڈ بینک اور کلک پراجیکٹ چلا رہے ہیں، سندھ حکومت صرف فیتہ کاٹنے تک محدود ہے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اپوزیشن کو شامل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، ٹینڈر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ایم این ایز کے اربوں کے فنڈز ضائع ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) سے 27ویں ترمیم پر معاہدہ ہوا ہے، اس کے پیچھے پیپلز پارٹی کی جابرانہ سوچ ہے، پیپلز پارٹی سندھ میں اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتی ہے، وہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہیں کرنا چاہتی، 140 اے کو آئینی تحفظ نہیں دینا چاہتی۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لگتا ہے کہ (ن) لیگ کو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل ہو گی، 27ویں ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ اظہار الحسن نمبر پلیٹ نے کہا کہ

پڑھیں:

سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا محال، کراچی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر

لاہور ( نیوزڈیسک) سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا بھی محال ہوگیا، کراچی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی، 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔

پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا محال، کراچی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر
  • آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
  • حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، بیرسٹر سیف
  • خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
  • فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی‘غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی‘تر جمان پاک فوج
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • آئی بی اے سکھر: ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان