نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن جاری کر دیا۔
نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کا نیا ورژن پہلے سے کہیں تیز تر اور بہتر ہے۔
نئی خصوصیات اور سہولیات کی بدولت موبائل ایپ کا استعمال انتہائی آسان ہے جس میں آپ کو درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔
بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو نافذ
خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم ہوگئی، نادرا سینٹر مٰں اپائنمنٹ بکنگ، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے کی سہولت ہوگی۔
نادرا موبائل ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور نئی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موبائل ایپ
پڑھیں:
باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال بواسیر کا سبب بن سکتا ہے
امریکا کے شہر بوسٹن میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق رفع حاجت کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے بواسیر ہونے کا خطرہ 46 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں شامل 125 افراد کا کولونوسکوپی کے ذریعے معائنہ کیا گیا، جن میں سے 66 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ باتھ روم میں فون پر اسکرولنگ کرتے ہیں اور عموماً 5 منٹ یا اس سے زائد وقت ٹوائلٹ پر بیٹھے رہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنے سے مقعد اور ریکٹم کی رگوں پر دباؤ پڑتا ہے، جو ان میں سوجن اور بواسیر کا باعث بنتا ہے۔ فون کے استعمال سے لوگ بغیر سوچے طویل وقت بیٹھے رہتے ہیں، جس سے مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ ایسے افراد کی جسمانی سرگرمیاں بھی کم ہوتی ہیں، جو بواسیر جیسے مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔ ماہرین صحت مند طرز زندگی اور متحرک روٹین اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ان مسائل سے بچا جا سکے۔