پاکستان کا 450کلومیٹر تک زمین سے زمینی ہدف کو نشانہ بنانیوالے ’’ابدالی‘‘ میزائل نظام کا میاب تجربہ: ایٹمی ہتھیارلے جاسکتاہے : راناثنا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی میزائل تجربے کا مقصد فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ ابدائی ویپن کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر سٹریٹیجک فورس کمانڈ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی ابدالی میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹیجک فورسز کی آپریشنلز تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 450 کلو میٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا شاندار کارنامہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر تکینکی مہارت اور پروفیشنل ازم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔علاوہ ازیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انجینئرز اور سائنسدانو ں کو خراج تحسین پیش کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میزائل تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم اپنے وطن کے بہادر محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر سائنسدانوں، مسلح افواج اور قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ابدالی میزائل پاکستان کی نے کہا کہ
پڑھیں:
ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، سردار ایاز صادق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاک افواج کے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے اور پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے)
ایک بیان میں سردار ایازصادق نے کہ کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے ، پوری قوم مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔سردار ایازصادق نے کہا کہ دشمن پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہوں۔