کراچی میں تاجر کے اغوا اور بھتہ خوری کا واقعہ، ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
تاجر عبدالغفار کو اغوا کرکے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا اور 18 موبائل فونز اور قیمتی گھڑی چھین لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ پش آیا، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ سابق ایس ایچ او جمشید کوارٹراشرف جوگی سے تحقیقات کریں گے۔ اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ، فیضان عرف فیضی، عادل پٹھان اورخلیل نے تاجر عبدالغفار کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور 18 موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔ واردات کے دوران تاجر سے چھینے گئے 18 موبائل فونز کہاں گئے، تحقیقات شروع کر دی گئی۔
29 اپریل کو گرومندر پر موبائل فون مارکیٹ کے تاجر عبد الغفار کو جمشید کوارٹر پولیس اور اسپیشل پارٹی نے حراست میں لیا، تاجر عبدالغفار کو اغوا کرکے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا اور 18 موبائل فونز اور قیمتی گھڑی چھین لی۔ سابق ایس ایچ اوجمشید کوارٹر اشرف جوگی نے کمزور مقدمہ بنا کر اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی۔ سابق ایس ایچ او نے تاجر کا 154 کا بیان بھی بدلا اور مرضی کا مقدمہ کیا، ملزم فیضان عرف فیضی کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمشید کوارٹر ایس ایچ او پولیس اور
پڑھیں:
جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کیا۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے، جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا گیا تھا۔ جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لی تھیں۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی گئی تھیں۔