جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری کی واردات کا واقعہ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ اوجمشید کوارٹرکو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

رپورٹ کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ ایس ایس پی ایسٹ  ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو  کی جنب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ سابق ایس ایچ او جمشید کوارٹراشرف جوگی سے تحقیقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ، فیضان عرف فیضی، عادل پٹھان اورخلیل نے تاجر عبدالغفار کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور 18 موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔

واردات کے دوران تاجر سے چھینے گئے 18 موبائل فونز کہاں گئے، تحقیقات شروع  کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو گرومندر پر موبائل فون مارکیٹ کے تاجر عبد الغفار کو جمشید کوارٹر پولیس اوراسپیشل پارٹی نے حراست میں لیا، تاجر عبد الغفارکواغوا کرکے 1 لاکھ 50 ہزارروپے تاوان طلب کیا اور18 موبائل فونزاورقیمتی گھڑی چھین لی۔

سابق ایس ایچ اوجمشید کوارٹر اشرف جوگی نے کمزور مقدمہ بناکر اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی۔

سابق ایس ایچ او نے تاجر کا 154 کا بیان بھی بدلا اورمرضی کا مقدمہ کیا، ملزم فیضان عرف فیضی کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔۔

گرفتار ملزم اس سے قبل بھی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتارہوچکا ہےواقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جمشید کوارٹر پولیس اور ایس ایچ

پڑھیں:

خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔  سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی گارڈن سے اغوا 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا
  • لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  • پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • بھکر میں اغوا کا واقعہ، قرض تنازع نے معصوم جان کو خطرے میں ڈال دیا
  • گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
  • حیدری ماڈل مارکیٹ بنانے پر تاجر حافظ نعیم کے شکر گزار ہیں،محمود حامد
  • کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟