کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیر کے روز شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے، جبکہ شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔