پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عوام پاک فوج کے قافلوں پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور اپنے جوانوں کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا۔
فوجی جوانوں نے بھی ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر وصول کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اور قوم ایک ہی ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے، عوام کا یہ جوش و خروش اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افواج کے
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری کردی گئی جس میں ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے کس طرح جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، کو اجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔
بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومینٹری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی نا قابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔
پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلی حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دی، یہ تفصیل بھی ڈاکومینٹری کا حصہ ہے۔