نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ/ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد
نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام
نامور ٹینس سٹاراعصام الحق کاکہنا تھا کہ؛
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے
بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، اعصام الحق
ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہے،
اعصام الحق
اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ؛
بھارت نے ایسا پروپگینڈا اور منفی کھیل رچایا کہ جس میں وہ خود رسوا ہو گیا
اگر ہمارے ازلی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم سب متحد ہو کر اس کا جواب دیں گے،
سید محسن گیلانی
اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ؛
بھارت بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا رہا ہے،
بھارتی عوام کو اپنی حکومت سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ بھارتی فوج کی بڑی تعداد کے باوجود اتنا بڑا حملہ کیسے ہو گیا، منیب بٹ
ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، منیب بٹ
اداکار جمال شاہ کا کہنا تھا کہ؛
مودی نفرت کی آڑ میں پلوامہ اور پہلگام جیسے جعلی حملے کروا کر محض لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کر رہا ہے،
پہلگام ہماری سرحد سے 300 کلومیٹر دور ہے اور یہ حملہ آپ کے نو لاکھ فوجیوں کی ناکامی ہے، جمال شاہ
اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ؛
ہم اپنی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
نامور شخصیات کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی قومی اتحاد کی علامت ہے، دفاعی ماہرین
وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔