پہلگام واقعہ، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ملکوں سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا پاکستان نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان اگر پیشکش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔ بھارت کو پتہ ہے اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش پر 4 سے 5 ممالک کمشن بنا لیں رپورٹ پیش کریں مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے سندھ طاس معاہدے سے متعلق چند دن میں ورلڈ بنک سے رابطہ کیا جائے گا۔ دیکھنا چاہئے مودی نے پہلگام واقعہ کا ڈرامہ خود تو نہیں رچایا بھارت پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ
پڑھیں:
پہلگام حملہ نریند مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت میں انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے سربراہ اجے ساہنی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام حملے کی وجہ بنی، انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگینڈا کررہی ہے، بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت نہیں ہے، حقیقت میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کا جہاز گرایا بلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا تھا۔(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ مودی ہر حادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے لاشوں کی سیاست کرتا ہے۔ پہلگام حملہ مودی سرکار کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق شواہد سے واضح پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے، بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی، بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔