وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر جانبدار عالمی تحقیقات میں ترکیہ کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی

 وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے آئے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے اور وقت کی آزمائش پر مبنی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

مزید پڑھیے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی جھوٹی کوشش کر رہا ہے۔

اس موقعے پر ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستانی موقف کا حامی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی ترک سفیر طیب ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی ترک سفیر طیب ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف پہلگام واقعہ شہباز شریف پاکستان کی نے کہا کہ کی حمایت رہا ہے

پڑھیں:

آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے خلاف جرائم کے معاملات میں مؤثر تفتیش، انصاف اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ جب کہ ہم آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ میں اس موقع پر اْن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اْن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء کا جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ  اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گرین شرٹس نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف