پاکستان کا پانی موڑنے پربھارتی پنجاب اورجموں وکشمیرزیرآب آ جائیں گے، سابق کانگریس وزیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھو لتے ہوے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا پانی موڑنے کی کوئی کوشش کی گئی، تو اس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر زیر آب آ جائیں گے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی صورتحال کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ وہ پہلگام حملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اور یہ مودی سرکار کی ایک سازش ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کا انہوں نے
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار راؤ احمد سجاد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی قیادت اور تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ طور پر تحریک لبیک سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔
راؤ احمد سجاد نے کہا کہ انہوں نے 2022 کے ضمنی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لیا۔ تاہم، موجودہ سیاسی حالات اور شدت پسندانہ و گروہی سیاست کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی تمام قیادت اور نیشنل اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیشِ نظر وہ قومی سطح پر مثبت اور تعمیری سیاست کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں