2025-05-04@14:53:49 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر»:

    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ معدنیات سے متعلق قانون سازی کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، مجوزہ قانون میں تین حصہ دار ہو سکتے ہیں، سب سے پہلے نمبر پر عوام دوسرے نمبر حکومت اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار شامل ہونگے۔ ان تینوں میں سے ایک بھی راضی نہ ہوا تو قانون پر عمل درآمد ممکن نہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازعہ کشمیر کا حصہ ہے، اس علاقے میں جو بھی قانون سازی کی جائے گی اس سے متعلق یہاں کے عوام کو اعتماد...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوکل اور فارن انویسٹر کے لئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز  کی زیرصدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے جا ئزہ اجلاس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کر لیا ہے۔ قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور  ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔   تعلیمی اداروں میں کارروائیاں حکام نے سمبڑیال،  سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب  خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔   دیگر کارروائیاں لاہور میں  کوریئر آفس...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
    اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    نشے سے بحال ہونے والے 1239 افراد میں 13 خواتین اور 28 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں، ان افراد میں پشاور کے 611 افراد جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے 536 افراد شامل ہیں۔ اسی طرح 48 افراد پنجاب، 10 سندھ اور 26 افغان شہری بھی پروگرام سے مستفید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب...
    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔  ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں  شرکت کی۔ اس موقع پر ’’ ڈرگ فری پشاور ‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے پاس آؤٹ افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈرگ فری پشاور پروگرام کا یہ تیسرا مرحلہ نومبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا جس میں نشے کے عادی...
    عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانوں کا جال بجھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کو شراب سمیت منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معراج ملک نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو...
    وسطی امریکی ملک بیلیز کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والی 3 امریکی لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کا عملہ شک ہونے پر خواتین کے کمرے میں ماسٹر چابی سے دروازہ کھول کر داخل ہوا تو تینوں کو مردہ پایا۔ کمرے میں کسی کے داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور نہ ہی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ لاشوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خواتین کی موت کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں کی موت ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ سرکاری ریاستی زبانوں کے ایک ساتھ ترجمہ کا استقبال کرتے ہیں لیکن انہیں سنسکرت زبان کے ترجمہ پر اعتراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج پارلیمنٹ میں ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن اس بات پر اعتراض ظاہر کیا کہ ایوان زیریں کی کارروائی کا ترجمہ سنسکرت زبان میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے اس پیشرفت کو آر ایس ایس نظریات کو فروغ دینے والا بتایا اور سوال کیا کہ آر ایس ایس نظریات پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں برباد ہو۔ حالانکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا نے اس تبصرہ پر انہیں پھٹکار لگا دی۔ دراصل پارلیمنٹ کی کارروائی کا ترجمہ ہندی اور انگریزی سمیت 10 علاقائی زبانوں میں کیا جاتا ہے۔ اب...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کے اہلکاروں سمیت سویلین کو شہید کرنے والے دہشتگرد جہلم سے گرفتار محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
    وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
    راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد...
    بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے علیحدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے ذریعے جرائم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے جنگلی حیات مریم اورنگزیب نے چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں اجلاس کو ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترامیم کے تحت جنگلی حیات سے متعلق علاقوں...
۱