Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:42:24 GMT

پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کا امکان

واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا نے آئندہ مالی سال کیلیے مالی ضروریات میں 173ارب روپے کا اضافہ مانگ لیا۔ واپڈا نے دوہزار پچیس چھبیس کے لیے ریونیو ضروریات کو 190ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب 87 کروڑ روپے کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست کے مطابق واپڈا کی مالی ضروریات کا تعین دوہزار بائیس تئیس میں کیا گیا اسی لیے ٹیرف میں اوسط اضافہ مانگا گیا ہے۔ دوہزار بائیس تئیس میں واپڈا کی ریونیو کی ضروریات 190 ارب روپے مقرر کی گئی تھی

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مالی ضروریات کی درخواست پن بجلی کے ٹیرف میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان

لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔

دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔

دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔

درخواست کیسے دیں؟

اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ