انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
حکام نے سمبڑیال، سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
لاہور میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 510 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی طرح سرانان بازار پشین کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب 2 گاڑیوں سے 54 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اُدھر ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کراچی پر AC یونٹ میں چھپائی گئی 9.
علاوہ ازیں سٹی بائی پاس سکھر کے قریب 4 خواتین سے 8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ حاجی کیمپ پشاور میں ملزم سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات کا فیصلہ خوش آئند، چورن بیچنے والے ہوش میں آئیں: بیرسٹر عقیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت 200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ نومئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں۔ ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ ریاست کی رٹ کوچیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ پانچ اگست کا چورن بیچنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ نوجوان ان کے ناپاک عزائم کا بالکل حصہ نہ بنیں۔ نوجوان ریاست دشمن جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے بطور ایندھن استعمال نہ ہوں۔